ہفتہ 15 اگست 2026 - 19:29
علامہ سید عباس رضوی (رہ) نے اپنی پوری زندگی مکتبِ اہل بیت (ع) کی ترویج و خدمت میں کزار دی

حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے بلتستان کے مجاہد عالم دین، گلگت بلتستان شیعہ علماء کونسل کے سابق صوبائی صدر، صوبائی اسمبلی اور گلگت بلتستان کونسل کے سابق رکن علامہ سید عباس رضوی (رہ) کی رحلت پر ان کے اہل خانہ، عزیز و اقارب اور عقیدت مندوں سے دلی تعزیت و تسلیت کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علامہ عارف حسین واحدی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا: علامہ سید عباس رضوی (رہ) درویش صفت، مخلص اور باعمل عالم دین تھے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی مکتب اہل بیت علیہم السلام کی ترویج و خدمت اور گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد میں گزاری۔ وہ اپنی قیادت اور نظریات کے ساتھ آخری دم تک وفادار رہے۔

انہوں نے کہا: ملی، مذہبی، سیاسی اور تنظیمی میدان میں علامہ سید عباس رضوی (رہ) کی خدمات ناقابل فراموش اور لائق تحسین ہیں۔ ان کی وفات پوری ملت تشیع اور بالخصوص گلگت بلتستان کے عوام کے لیے ایک عظیم نقصان ہے۔

علامہ عارف حسین واحدی نے بارگاہ خداوند متعال میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی خدمات کو شرف قبولیت عطا فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، انہیں جوار ائمہ معصومین علیہم السلام میں جگہ عطا فرمائے اور تمام لواحقین، عزیز و اقارب اور عقیدت مندوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha